ابنا: لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل ہے كہ حزب اللہ كے شعبہ تعلقات عامہ كے سربراہ نے خيال ظاہر كيا : كچھ یہودی بستيوں كے بيت المقدس كے ساتھ الحاق كا اعلان فلسطينی ملت كے ساتھ اسرائيل كی جانب سے روا ركھے جانے والے مظالم میں ايك اور اضافہ ہے ۔
عمار الموسوی نے مزيد كہا : یہ اقدام بين الاقوامی برادری كی حيثيت كو كھلم كھلا چيلنج ہے اور اس سے خطے كے امن و امان كو لاحق خطرات مزيد بڑھ گئے ہیں ۔
.......
/169